نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کے باعث ساڑھے 5 گھنٹے کی پرواز کے بعد ٹورنٹو سے واپس نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا، رات قیام کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے پر وطن روانہ ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے طیارے کی خرابی دور نہ کی جاسکی، وہ ایئرپورٹ سے ہوٹل چلے گئے، وزیراعظم عمران خان رات نیویارک میں ہی گزاریں گے۔
ہفتہ، 28 ستمبر، 2019
وزیراعظم عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی، واپس نیویارک لینڈ کرگیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
مصنف کے بارے میں
یہ پوسٹ متعلقہ ایڈمن سے تصدیق ہونے کے بعد ہی شائع کی گئی ہے اگر آپکو اس میں کوئی غلطی نظر آتی ہے تو ہمیں فوراََ اس سے مطلع کریں۔ انشاءاللہ ہماری ٹیم اس کو جلد ہی ٹھیک کر دے گی۔ شکریہ!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں