تعارف
ٹانگووالی (پنجابی، اُردو: ٹانگووالی) سرزمینِ پاکستان، صوبہ پنجاب کے مشہور شاہینوں کے شہر سرگودھا میں واقع ہے۔ اِس گاؤں کا پُورا نام چک نمبر 17 جنوبی ٹانگووالی ہے۔ ٹانگووالی تقریباََ 18 کلو میٹر کی دُروی پر ضلع سرگودھا سے تحصیل کوٹ مومن روڈ پر مشرق کی سمت میں واقع ہے۔ دوسری جانب سے اگر دیکھا جائے تو ملک پاکستان کے دارلحکومت شہر اسلام آباد سے تقریباََ 102 میل یعنی (164 کلو میٹر) کے فاصلے پر خطہ جنوب پنجاب میں واقع ہے۔ ٹانگووالی کے گردونواح میں قریبی مقامات چک نمبر 16 جنوبی، چک نمبر 14 جنوبی، ڈیرہ اَمرتسریاں، چک نمبر 72 الف اور چک نمبر 75 جنوبی پائے جاتے ہیں۔ قریبی شہروں میں شاہینوں کا شہر سرگودھا، بھلوال چنیوٹ، فیصل آباد اور شیخوپورہ موجود ہیں۔ شاہینوں کا شہر سرگودھا براعظم ایشیا کے اندر پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہے۔ جبکہ ٹانگووالی شہر سرگودھا میں ایک بہت ہی قلیل آبادی کے ساتھ قائم ہے۔ گاؤں ٹانگووالی، تحصیل کوٹ مومن موٹروے انٹرچینج سے تقریباََ 20کلو میٹر کی مسافت پر سرگودھا کی سمت میں پایا جاتا ہے۔پیشہ کے لحاظ سے
پنجابی زبان میں لفظ "ٹانگو" کا معنی گلہ بانی کے ہیں۔ ٹانگووالی کی آبادی زیادہ تر زمینداری، فصلوں کی کاشت اور مویشیوں کے پالنے پوسنے کا کام کرتی آ رہی ہے۔ حالاتِ حاضرہ میں بھی مویشیوں کے بہت بڑے بڑے فارمز موجود ہیں۔ جبکہ آبادی کے لحاظ سے رقبہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مگر پھر بھی ڈائری فارمز کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ جو کہ عرصہ قدیم سے چلتی آ رہی ہے۔ اور اَب لوگوں کا شوق بن چکا ہے۔ بڑھتے ہوئے جدید دور کے ساتھ ساتھ اَب ٹانگووالی بھی آہستہ آہستہ پڑھے لکھے ماحُول میں ڈھلتا جا رہا ہے۔ اگر اِس پہلو سے ہٹ کر بات کی جائے تو سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ سکنہ ٹانگووالی (شریف) کا بیرونِ ممالک میں مقیم افراد کے لحاظ سے سرگودھا بھر کے تمام قصبوں اور دیہاتوں میں نمبر ایک کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔ ٹانگووالی کی نِصف آبادی (نوجوان، نسل) اپنے کام کی غرض سے مختلف بیرونِ ممالک میں مقیم ہیں۔ جِس میں سعودی عرب، دبئی، ابوظہبی، سلطنتِ عمان، مَسقت، انگلینڈ، بیلجیم، اٹلی، فرانس، کینیڈا، یونان اور شمالی کوریا سہرفہرست ہیں۔
سکنہ ٹانگووالی کے ایک قابل ذِکر سنگِ میل ممتاز (چشتی) ولی کامل درویش حضرت میاں شیر محمد نقشبندی مجددی اویسی کا مزار، آستانہ عالیہ ٹانگووالی (شریف) میں واقع ہے۔ (1989ء) سے شریف کا عنوان ٹانگووالی کے ساتھ مِل کر علان کرتا آ رہا ہے اور ہمیں اِس بات کی یاد دہانی کراتا ہے، کہ برصغیر کے سب سے زیادہ معروف چشتی روحانی رہنماؤں میں سے یہ مزار بھی انہی تنظیم کا حصّہ ہے۔ درویش حضرت میاں شیر محمد نقشبندی مجددی اویسی کی اولاد، کو صاحبزادہ کے خطاب سے نوازا گیا۔ حضرت درویس میاں شیر محمد اورآپ کے بیٹے، صاحبزادہ میاں محمد بہاؤالدین صاحب پنجاب کے مسلمانوں کی روحانی ترقی میں انتہائی بااثر ہیں۔ درویش حضرت میاں شیر محمد نقشبندی مجددی اویسی کا اِس دنیا فانی سے پردہ فرمانے کے بعد اظہارِ عقیدت کے طور پر سالانہ عُرس مُبارک آپکے مزار، آستانہ عالیہ ٹانگووالی (شریف) میں بڑے زوروشور سے منایا جاتا ہے۔ جِس میں پنجاب بھر سے عقیدت پسند بڑی تعداد میں آپکے مزار پر حاضری دینے کیلئے اکھٹے ہوتے ہیں۔
تعلیمی ادارے

(کلیاراں دا پنڈ) | چک نمبر 17 جنوبی ٹانگووالی | گاؤں |
(شاہینوں کا شہر) | سرگودھا | ضلع |
پنجاب | صُوبہ | |
پاکستان | مُلک | |
40462 | ڈاک کا مخصوص نمبر | |
چک نمر 16 جنوبی، اجنالہ | مانکومیل، اڈا فاطمہ | داخلی راستے |
(مردم شماری 1998ء کے مطابق) | تقریباََ 10,000 | آبادی |
360 | ڈیرہ رہائش | |
09 | میڈیکل کلینکس | |
(مدرسہ) | 06 | تعلیمی ادارے |
(ایک اِسلامی تنظیم - مدرسہ) | 24 | مسجدیں |
بیس اگست 2015ء | فیصل ویلفیئر ٹرسٹ | فلاحی تنظیم |
ایشیا / کراچی | ٹانگووالی موجودہ وقت | |
English - اُردو | پنجابی | زبانیں |
tangowali.blogspot.com | ٹانگووالی۔بلاگ سپاٹ۔کام | آفیشل ویب سائٹ |
تعلیمی ادارے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں