تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

ہفتہ، 28 ستمبر، 2019

فیس بک نے پاکستانیوں کا پسندیدہ آپشن ختم کرنے پر غور شروع کردیا

نیویارک (ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کی طرف سے شیٔر کی گئی پوسٹوں پر سے لائک کا اختیار (option) ختم کرنے پر غور کرنا شروع کر دیاہے،فیس بک کا کہنا ہے کہ پوسٹوں پر سے لائک کا آپشن ختم کرنے کا مقصد صارفین کی زندگیوں میں ذہنی سکون اور قلبی اطمینان پیدا کرنا ہے۔

ہم نیوز کے مطابقفیس بک ابتدائی طور پر اس آپشن کو اپنے اینڈرائیڈ سسٹم میں متعارف کرانے پر غور کررہا ہے، تاہم فیس بک صارفین کے لیے اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔فیس بک کے زیر ملکیت انسٹاگرام پہلے ہی 7 ملکوں میں پوسٹوں پر سے لائک کے آپشن کو ختم کر چکی ہے۔فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مارک زکربرک کا کہنا ہے وہ چاہتے ہیں کہ صارفین پوسٹوں پر لائک پر توجہ دینے کے بجائے دوسرے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔اگر فیس بک انسٹا گرام کی طرح یہ نیا فیچر متعارف کراتی ہے تو صارفین صرف اپنے پوسٹوں پر اور نہ کہ دوسرے صارفین کی پوسٹوں پر کئے گئے لائک دیکھ پائینگے۔فیس بک کے مطابق اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد لوگوں میں دوسرے صارفین کی شیٔر کی گئی پوسٹوں کے حوالے سے پیدا ہونے والے منفی احساسات، بے چینی اور حسد کو کم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر سے اگر صارفین کے منفی احساسات پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے تو وہ امید رکھتے ہیں کہ صارفین پوسٹوں کے شیٔر اور لائک پر دوسروں سے جگھڑنے اور پوسٹوں کو مٹانے سے اجتناب کرینگے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جھگڑے سے پیدا ہونے والی ذہنی بیماریوں، بے چینی اور ڈپریشن جیسی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔فیس بک کے مطابق پوسٹوں پر مثبت جوابات سے صارفین میں مثبت احساسات بھی پیدا ہوجاتے ہیں اور لوگ اپنی پوسٹوں کے حوالے سے دوستوں اور ہم خیال لوگوں سے حمایت بھی حاصل کرتے رہتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں