وزیراعظم سٹیزن پورٹل نے سرگودھا کے سرکاری ہسپتال میں مریض کے آپریشن میں خراب کی بجائے درست گردہ نکالنے کی شکائت پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 124 جنوبی کے اصغر علی نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر اپنی شکائت میں بتایا کہ 2018 میں گردہ میں تکلیف پر ڈی ایچ کیو ڈاکٹرز نے الٹرا ساونڈ رپورٹ میں بائیں گردہ میں رسولی کا انکشاف کیا اور جنرل ہسپتال لاہور سے سی ٹی سکین کے بعد دسمبر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں ڈاکٹرز نے آپریشن کیا اور کچھ روز بعد فارغ کر دیا گیا۔لیکن دوبارہ تکلیف ہونے پر انکشاف ہوا کہ ڈاکٹرز نے آپریشن میں رسولی والا بائیں گردے کی بجائے دایاں گردہ نکال دیا ہے۔درخواست گزار نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کا درست گردہ نکال کر فروخت کر دیا گیا ہے۔اس درخواست پر وزیراعظم کی سٹیزن پورٹل کی طرف سے انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں