ایک شخص نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے پولیو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے کوٹ راجہ میں پولیو ٹیم قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ شمشیر نامی ایک شخص نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔اور صرف یہی نہیں قانونی کارروائی کی دھمکی پر مذکورہ شخص اور اس کے اہلخانہ نے پولیو ٹیم کی 2 خواتین رضاکاروں سے بدتمیزی کی، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور کچھ دیر کے لیے کمرے میں بند کردیا۔
جیونیوز کے مطابق پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں