تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

بدھ، 24 اپریل، 2019

16سالہ لڑکے نے ایک سال سے کم عرصے میں انٹرنیٹ کے ذریعے صرف 25ہزار روپے سے ایک کروڑ روپے کمالئے

برطانیہ میں ایک کم عمر لڑکے نے صرف 25ہزار روپے سے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک کام شروع کیا اور محض ایک سال کے عرصے میں اس سے ایک کروڑ روپے کما لیے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 16سالہ لڑکے کا نام ایڈورڈ رکیٹس ہے جو لندن کا رہائشی ہے۔ اس نے یوٹیوب پر ’منی ٹریڈنگ‘ کی ویڈیوز دیکھ دیکھ کر اس کے گُر سیکھے اور 150پاﺅنڈ جمع کرکے اس سے منی ٹریڈنگ شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق وہ دن میں چار سے پانچ گھنٹے یوٹیوب پر منی ٹریڈنگ کے متعلق ویڈیوز دیکھتا تھا۔ اب وہ اس کام میں اتنا طاق ہو گیا ہے کہ لوگ اس سے منی ٹریڈنگ کے طریقے سیکھتے ہیں اور اس کے عوض صرف ایک بار طریقے بتانے کے 155پاﺅنڈ فیس ادا کرتے ہیں۔منی ٹریڈنگ سے اور دوسرے لوگوں کو اس کے طریقے سکھا کر ایڈورڈ اب تک 60ہزار پاﺅنڈ کی رقم کما چکا ہے۔ ایڈورڈ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ”میں نے انسٹاگرام پر ایک بار ایک غیرملکی زرمبادلہ کے ماہر کو دیکھا تھا جو اپنی خطیر آمدنی کی نمائش کر رہا تھا اور اپنی لگژری کاریں اور ڈیزائنر ملبوسات کی تصاویر پوسٹ کر تا تھا۔ اسے دیکھ کر مجھے منی ٹریڈنگ کے طریقے سیکھنے کا جنون چڑھا اور میں نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنی شروع کر دیں اوراب صرف ایک سال میں میرے کلائنٹس کی تعداد 100سے تجاوز کر چکی ہے جو مجھ سے منی ٹریڈنگ کے گُر سیکھتے ہیں۔“

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں