سرگودھا کے علاقہ امیر کالونی سے ایک اور چینی نوجوان دلہن لینے کے بعدلاہور آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقہ استقلال آبا دکے ملحقہ امیر کالونی کے رہائشی محمد فاضل کی بیٹی عائشہ ثنا کی خالہ نے چند روز قبل لاہور میں چینی نوجوان لی پنگ سے اس کی شادی کرائی جس کے بعد گزشتہ روز عائشہ ثنا کی سرگودھا سے باضابطہ رخصتی ہوئی جس کے بعد چینی نوجوان دلہن کو لے کر لاہور آگیا۔ عائشہ ثنا کے مطابق اس کے چینی شوہر نے لاہورمیں ایک مکان کرایہ پر لے رکھا ہے جہاں سے پاسپورٹ اور ویزہ لگنے کے بعد چائنہ روانہ ہوجائیں گے۔
عائشہ کے مطابق اس کا شوہر مسلم او رنماز کا پابند ہے، وہ اس کے ساتھ چین میں ہنسی خوشی زندگی گزارے گی، میری دو بہنوں کی بھی چلد ہی شوہر کے قریبی عزیزوں سے شادیاں ہوں گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں