رپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی کو ارسال کر دی گئی |
وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی پروگرام نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے حوالے سے ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا کی تحصیل سلانوالی کے گائوں 140جنوبی میں واقع سرکاری رقبے کو مقامی انتظامیہ نے موذوں قرار دیتے ہوئے رپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی کو ارسال کر دی گئی، ذرائع کے مطابق متذکرہ مقام پر 240کینال 10مرلے جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے جسے قبل ازیں مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے دوران کم آمدنی والے افراد کی کالونی کے قیام کی تجویز زیر غور رہی، ابتدائی طور پر کاغذی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی مگر فنڈز کی عدم دستیابی اور مناسب حکمت عملی اختیار نہ کئے جانے کے باعث یہاں رہائشی منصوبہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا، تاہم وزیر اعظم عمران خان کے پچاس لاکھ گھر بنانے کے منصوبہ کے تحت موجودہ انتظامیہ کی جانب سے موذوں جگہوں کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا گیا، ابتدائی طور پر متذکرہ سرکاری رقبے کی تفصیلات،شیڈولڈ ریٹس و دیگر معلومات گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اینڈ ٹی پی اے کو ارسال کر دی گئیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں