ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامی کمیٹی کے کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ہسپتال کے بہتر نظم ونسق اور مریضوں کو بہترسے بہتر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایم ایس او رمیڈیکل کالج انتظامیہ کو مشترکہ تجاویز تیار کرنے پر اتفاق پایاگیا ۔
اجلاس میں طے پایا گیا کہ ہسپتال میں بہتر سروسز کی فراہمی کیلئے سرگودہا میڈیکل کالج اپنے ڈاکٹرز او رپروفیسرز کی تعداد میں اضافہ کرے گا جبکہ ادویات کی فراہمی سمیت دیگر انتظامی معاملات ایم ایس کے ذمہ ہوںگے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سلوت سعید ‘ سرگودہا میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر حمیرا اکرم ‘ ڈائریکٹر ہیلتھ سر وسز ڈاکٹر رانا محمد عبداللہ ‘ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسین احمد مدنی ‘ پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عرفان فرید ‘ ایم ایس ڈاکٹر غلام شبیر طاہر ‘ ڈاکٹر امین چیمہ ‘ ڈاکٹر ابرار شیرازی ‘ ڈاکٹر احمد نواز بھٹی ‘ ڈاکٹر فرخ نسیم او رڈاکٹر عثمان امتیاز کے علاوہ اکاونٹس آفیسر اعجاز باجوہ نے شرکت کی۔
کمشنر نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میڈیکل کالج کے طلبہ کیلئے عملی تربیت گاہ کے علاوہ سرگودہا ڈویژن کے علاوہ دیگر اضلاع سے آنے و الے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کررہاہے ۔ہسپتال کے بعض شعبوں کی کارکردگی تسلی بخش جبکہ بعض شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے جس کیلئے ہم سب کو ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کو ایک مثالی ادارہ بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال میں لایا جارہاہے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سلوت سعید نے کہاکہ شعبہ گائنا کالوجی کی کارکردگی بہت بہتر ہے جہاں ہفتہ کے سات دن 24گھنٹے ایمر جنسی میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہاہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سرگودہا میڈیکل کالج نے سات پروفیسر ز ‘ پانچ ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پندرہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی خدمات ہسپتال کو فراہم کررکھی ہیں اسی طرح ڈاکٹرز کی مزید تقرریوں کے انٹر ویو مکمل کر کے صوبائی حکومت کو بھجوا دیئے گئے ہیں جہاں سے جلد تقرری آڈرز بھی جاری کر دیئے جائیں گے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں