تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

ہفتہ، 26 جنوری، 2019

واٹس ایپ نے صارفین پر بڑی پابندی لگادی ، دھڑا دھڑ فارورڈ میسج بھیجنے والوں کے لئے بری خبر


سوشل میڈیا پر غلط اطلاعات کا پھیلاﺅ بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ کوئی شخص ایک من گھڑت خبر پوسٹ کرتا ہے اور پھر وہ اس قدر پھیلتی ہے کہ سچ لگنے لگتی ہے۔ان غلط اطلاعات کے پھیلاﺅ کا ایک بڑا ذریعہ واٹس ایپ تھا جس کی طرف سے اب ایک بہت احسن اقدام اٹھا لیا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ جس کی ذیلی کمپنی ہے، کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب واٹس ایپ صارفین پر کسی میسیج کو پانچ سے زائد بار فارورڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل کوئی بھی کسی میسیج کو 20گروپوں یا 20افراد کو فارورڈ کر سکتا تھا۔ اب صرف 5گروپوں یا 5افراد کو بھیجا جا سکے گا۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق ایک ہی میسج کو 5 سے زائد بار فارورڈ کرنے پر پابندی کا فیصلہ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں روکنے کیلئے کیا گیا۔ رواں برس بھارت اور انڈونیشیا میں عام انتخابات ہورہے ہیں، اس دوران جعلی خبروں کو روکنے کیلئے یہ اقدام اٹھایاگیا جبکہ ایک واٹس ایپ گروپ میں زیادہ سے زیادہ دو سو چھپن افراد شامل کیے جا سکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں