تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

ہفتہ، 26 جنوری، 2019

انوکھے مرض کے شکار بچے کا گردہ ٹانگ میں اُگ آیا


اگرچہ 900 بچوں میں سے کسی ایک کا گردہ اپنی جگہ سے دائیں بائیں ہٹا ہوا ہوسکتا ہے لیکن طبی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ گردہ دھڑ کی بجائے ٹانگ کا حصہ بن گیا ہے۔ تاہم ہامش کئی امراض کے شکار ہیں جن میں ریڑھ کی ہڈی کے مسائل، دمہ، کمزور سماعت اور بولنے میں دقت شامل ہے۔ اسی وجہ سے وہ کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعے بات کرتے ہیں تاہم ان کا دوسرا گردہ  بالکل درست کام کررہا ہے۔

ہامش کی والدہ کہتی ہیں کہ ڈاکٹر بتانے سے قاصر ہیں کہ اس کا مستقبل کیسا گزرے گا ۔ اپنی پیدائش کے وقت ہامش کا وزن صرف دو پونڈ تھا ۔ پیدائش کے بعد اس کی افزائش بہت سست رہی اور اس نے 17 ماہ مکمل ہونے کے بعد ماں کا لفظ ادا کیا اور اس کے چھ سال بعد دوسرا جملہ ادا کیا۔

تاہم باہمت بچہ اب اسکول جارہا ہے اور کراٹے کی تربیت بھی لے رہا ہے۔ اس کی والدہ کہتی ہیں کہ ’ یہ بچہ میرے لیے نعمت سے بڑھ کر ہے تاہم میں اس کےمستقبل کےبارے میں فکرمند ہوں۔‘

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں