تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

بدھ، 9 جنوری، 2019

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی جانب سے موضع ٹانگوالی میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زرعی اراضی پر قبضہ غیر سرکاری قرار


سرگودھا میں ناجائزاسلحہ قابضین کے خلاف کاروائی میں 137کنال سرکاری زرعی اراضی مالیتی2کروڑ56 لاکھ روپے واگزار کروالی گئی۔زرائع کے کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کومعلوم ہوا کہ موضع ٹانگوالی میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زرعی اراضی بااثر افراد نے محکمہ مال کے افسران وا ہلکاران کی ملی بھگت سے قبضہ کر رکھی ہے۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)،اینٹی کرپشن سرگودھا کو دی۔جس نے ریکارڈ کی مکمل چھان بین اورموقعہ کا ملاحظہ کیا جس میں ثابت ہوا کہ سرکاری رقبہ تقریبا137کنال موضع ٹانگوالی میں محمد منشا ، اللہ یار، محمد اسلم اور فتح شیر وغیرہ نے کافی عرصہ سے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے جس پروہ فصلیں کاشت کر رہیں ہیں ۔اس انکوائری رپورٹ پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری آفیسر کو کاروائی کی ہدایت کی تو اینٹی کرپشن افسران نے ضلع انتظامیہ سے مل کر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کروا کر سرکاری اراضی ضلعی انتظامیہ کی تحویل میں دے دی۔

اس خبر کا حوالہ:اردو پوائنٹ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں