تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

بدھ، 9 جنوری، 2019

نیا سال شروع ہونے کے ساتھ ہی واٹس ایپ نے صارفین کو بری خبر سنا دی


نئے سال کے آغاز کیساتھ ہی معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے متعدد فونز کیلئے سپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ایک مخصوص وقت کے بعد ان تمام فونز پر ایپلی کیشن کام نہیں کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال 2019ءسے اینڈرائڈ 2.3.7، نوکیا ایس 40 اور آئی او ایس 7 پر واٹس ایپ ایپلی کیشن کام نہیں کرے گی۔ صارفین نوکیا سیریز 40 میں اب سے نئے واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے اور جو اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے، اس میں بھی وہ متعدد فیچرز استعمال کرنے سے کبھی بھی محروم ہوسکتے ہیں۔

ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 0.3 فیصد اینڈرائڈ موبائل فونز پرانے ورژن پر چل رہے ہیں جو تقریباً 6 ملین ٹیبلٹ اور سمارٹ فونز میں استعمال ہو رہا ہے۔ ان سمارٹ فونز کے حامل افراد اب نیا واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے البتہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو مذکورہ تاریخ کے ختم ہونے تک جاری ضرور رکھتے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا تھا کہ نوکیا سیریز 40 میں واٹس ایپ 31 دسمبر 2018ءتک کام کرسکے گا جبکہ اینڈرائڈ ورژن 2.3.7 یا اس سے پرانے ورژن اور آئی او ایس 7 اور اس سے پرانے ورژن پر اسے 2 سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں