تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

جمعرات، 10 جنوری، 2019

پولیس کی منشیات فروشوں وسماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،18 ملزمان گرفتار


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھامحمد حسن رضا خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سیٹلائٹ ٹاون پولیس نے عبدالجبارسکنہ اعظم پارک سے چرس1200گرام، الیاس سکنہ51شمالی سے چرس420گرام افیون100گرام، غلام عباس سکنہ سلانوالی سے چرس350گرام، رضوان سکنہ اربن ایریا سے شراب5بوتل، شہزاد سکنہ شہزاد پارک سے شراب10بوتل،تھانہ کڑانہ پولیس نے اسد اللہ سکنہ36جنوبی سے ہیروئن550گرام، عبدالغفارسکنہ36جنوبی سے ہیروئن 320گرام،تھانہ میلہ پولیس نے نیئر سکنہ رادھن سے چرس420گرام، ندیم سکنہ ہجن سے کلاشنکوف، تھانہ شاہ نکڈرپولیس نے اکرم سکنہ 167شمالی سے شراب10بوتل، عطا محمد سکنہ 131شمالی سے شراب15بوتل،قادربخش سکنہ 131شمالی سے شراب10بوتل،تھانہ شاہ پورصدرپولیس نے شفیع سکنہ کالرہ سے شراب14بوتل، عمران سکنہ جھاوریاں سے شراب12بوتل،تھانہ صدرپولیس نے خضر سکنہ ٹانگووالی سے رائفل444بور، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے عرفان سکنہ ربانہ سے پسٹل30بور،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے نثار سکنہ بہک لڑکا سے ریوالور32بور، اللہ یارسکنہ چک مبارک سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

اس خبر کا حوالہ: اردو پوائنٹ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں