تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

بدھ، 9 جنوری، 2019

بھارت میں ایک آنکھ والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش


کولکتہ: بھارت ریاست مغربی بنگال میں عجیب الخلقت گائے کے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی ایک آنکھ ہے، مقامی افراد نے بچھڑے کی پوجا پاٹ شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے برہمان میں اتوار کے روز گائے نے ایک بچہ دیا جو دکھنے میں غیر معمولی تھا کیونکہ اس کی ایک آنکھ تھی اور سر بھی دیگر کے مقابلے میں بہت عجیب تھا۔

مقامی لوگوں نے جب بچھڑے کو دیکھا تو اسے اپنا مذہبی پیشوا تسلیم کر کے عبادت شروع کردی، گائے کے  مالک کا کہنا تھا کہ اُس کے گھر لوگوں کا تانتا بند گیا جو زیارت اور پوجا کے لیے آرہے ہیں اور بھاری نذرانے دے رہے ہیں۔

مالک کا مزید کہنا ہے کہ مقامی افراد اسے معجزہ قرار دے رہے ہیں اور اُن کا ماننا ہے کہ یہ بچھڑا انہیں مسائل سے نکال سکتا ہے۔

بچھڑے کی پیشانی پر ایک آنکھ جبکہ اُس کی ناک بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے اُسے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا بھی ہے۔

جینیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچھڑے کی پیدائش کوئی معجزہ نہیں بلکہ یہ بیماری ہے جو ماں کے رحم سے اسے لگی۔

ماہرین کے مطابق رحم میں موجود بچے کے داہنے اور باہنے حصے علیحدہ نہیں ہوپاتے جس کی وجہ سے اُس کی دونوں آنکھیں ایک جگہ آجاتی ہیں اور دیکھنے میں یہ ایک ہی آنکھ معلوم ہوتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں