تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

بدھ، 9 جنوری، 2019

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل فور کی چھٹی ٹیم کا نام فائنل


پی ایس ایل فور کی چھٹی ٹیم کانام فائنل ہو گیا، ٹیم کے اونر علی ترین کہتے ہیں کہ ملتان سلطانز کے نام سے ہی اِن ایکشن ہوں گے جس سے جنوبی پنجاب کی نمائندگی ہو گی۔

چھکے چوکوں کی گیم پی ایس ایل فور میں چھٹی ٹیم کا چھکا، نام فائنل کر لیا گیا، جنوبی پنجاب کی نمائندگی "ملتان سلطانز" کے نام سے ہو گی، اونر علی ترین نے واضح کر دیا۔

تگڑی ٹیم کی تگڑی ڈرافٹنگ ہو چکی ہے۔ بوم بوم آفریدی اور سٹیو سمتھ اور جو ڈینلے سپر سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی کپتانی میں دھوم مچائیں گے، چوکے چھکوں اور وکٹوں کے جوہر دکھائیں گے۔

پی ایس ایل فور کا میلہ چودہ فروری سے سترہ مارچ تک یو اے ای اور پھر لاہور میں سجے گا، ٹائٹل مقابلہ شہر قائد کراچی میں ہو گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں