تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

پیر، 7 جنوری، 2019

چین نے چاند کے اس تاریک حصے کی تصاویر حاصل کرلیں جو دنیا آج تک نہ دیکھ سکی تھی ، خلائی تحقیق میں نئی تاریخ رقم


اسلام آباد(ویب ڈیسک) 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں جب روس اور امریکہ کے درمیان چاند پر پہنچنے اور وہاں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی جو دوڑ شروع ہوئی تھی وہ گزشتہ دہائیوں میں تھم سی گئی ہے لیکن انسانی تجسس ’چندا ماما‘ کے لیے تاحال پوری شدت سے برقرار ہے۔چاند کے متعلق انسانی جستجو نے ایک نئی ’جہت‘ اس وقت دریافت کی جب جمعرات کو پوری دنیا ایک مرتبہ پھر پوری شدت اور توجہ سے ’چندا ماموں‘ کی طرف متوجہ ہوئی کیونکہ چین کے خلائی جہاز ’چنگ ای – 4‘ نے چاند کے ’تاریک حصے‘ کی تصاویر زمین پر بھیجیں۔

ہم نیوز کے مطابق انسانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی خلائی جہاز نے اس حصے پہ لینڈنگ کی ہے جسے ’ڈارک سائیڈ‘ قرار دیا جاتا ہے اورجو زمین سے کبھی بھی نظر نہیں آتا ہے۔ چین کے سائنسدانوں نے اسے ’خلائی تاریخ‘ کا ایک نیا باب قرار دیا ہے۔یہ بات تاریخی اہمیت کی حامل ہے کہ اپالو کی لینڈنگ کے تقریباً 50 سال بعد چین کے خلائی جہاز نے چاند پر لینڈنگ کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں