سرگودھا کے نواح میں چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گروہ کوبھلوال پولیس نے گرفتار کر لیا جس میں گروہ کے سرغنہ سمیت ملزمان سے تیرہ لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
زرائع کے مطابق چار رکنی گروہ کا تعلق ضلع چنیوٹ سے جن کے خلاف چنیوٹ تھانہ صدر میں گیارہ مقدمات درج ہیں۔وارداتوں میں ملوث ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا عمل تیز کر دیا گیا۔گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے جنکہ برآمد ہونے والا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں