تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

پیر، 5 اپریل، 2021

فیس بک کے 50 کروڑ صارفین ہیکرز کے نشانے پر

 

بزنس انسائیڈر میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ایک لو لیول ہیکرز فورم پر 106 ممالک  کے 533 ملین فیس بک صارفین کا ڈیٹا شائع کیا گیا جس میں فیس بک آئی ڈیز، فون نمبرز، مکمل نام، لوکیشن، تاریخ پیدائش اور ای میل ایڈریسز شامل ہیں۔

فیس بک نے اپنے بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیکرز کی ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا پرانا ہے جو کہ ماضی میں ہونے والے سیکیورٹی نقص کی وجہ سے لیک ہوا تھا اور اگست 2019ء میں ہم نےاپنے ڈیٹا بیس میں موجود اس خامی کو درست کردیا تھا۔

انٹرنیٹ سیکیورٹی کے ماہرین کے مطابق فیس بک کے لیک ہونے والے ڈیٹا کو ہیکرز کی جانب سے لوگوں کی نجی معلومات کی بنیاد پرشناخت کو استعمال کرتے ہوئے کسی جعل سازی اور مالیاتی دھوکا دہی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ڈیٹا میں 32 ملین استعمال کنندہ کا تعلق امریکا، 11 ملین کا تعلق برطانیہ اور 6 ملین کا تعلق بھارت سے ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں