Post Top Ad

پیر، 5 اپریل، 2021

پی ایس ایل سیزن چھ کے ملتوی ہونے والے میچز کب کروائے جائیں گے؟ تاریخ سامنے آ گئی

 

PSL-6-2-1024x768

پاکستان سپر لیگ کے سیزن چھ کے دوران کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونےکے باعث ٹورنامنٹ کو ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بعد اب پی سی بی نے ایونٹ کو مکمل کرنے کیلئے دوبارہ سے سوچ بچار شروع کر دیاہے اور ممکنہ طور پر ملتوی شدہ میچز 23 مئی سے 20 کے درمیان کروانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 20 میچ چند کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث ملتوی کر دیئے گئے تھے ۔اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتوی ہونے والے میچز 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کے لیے تمام فرنچائز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے ۔واضح رہےکہ ابتدائی طور پر پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہونا تھا لیکن کورونا کیسز کے بعد پی سی بی پہلے ہی بقیہ تمام میچز کراچی میں کروانے کا اعلان کر چکا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں