تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

ہفتہ، 3 اپریل، 2021

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ اور سرگودھا میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

 

سرگودھا(ٹانگووالی تازہ ترین)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چنیوٹ اور سرگودھا کے لئے 17۔ارب 60کروڑ روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈو یلپمنٹ پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے کا حق ہے،ڈھائی برس میں حکومت کا کوئی کرپشن سکینڈل سامنے نہیں آیا، مہنگائی کے ازالےکیلئےٹھوس اقدامات اورپائیدارپالیسیاں مرتب کررہےہیں،یکساں ترقی کےویژن کےتحت ہرضلع کیلئے ترقیاتی پیکیج تیار کررہےہیں،ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے منصوبوں کو اگلے ڈھائی سال میں مکمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ اور سرگودھا میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح  کیا اور کئی میگا منصوبوں کا سنگ بنیا د رکھا ،اضلاع کے دوروں کے دوسرے مرحلے میں وزیراعلیٰ پنجاب چنیوٹ پہنچے اورانہوں نے چنیوٹ کیلئے پانچ  ارب 60 کروڑ روپے کے نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان، 43 کروڑ 71 لاکھ روپے کےچار  منصوبوں کا افتتاح اور 85 کروڑ 31 لاکھ روپے کےدو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ میں چنیوٹ سیکشن چار ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے بنانے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے چنیوٹ میں 43 کروڑ 71لاکھ روپے کے کھیت سے منڈی تک رسائی کے لئے 45 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کےچارمنصوبوں کاافتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ میں روڈ سیکٹر کے 85 کروڑ 31 لاکھ روپے کےدو نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چنیوٹ کیلئے پانچ  ارب 60 کروڑ روپے کے نئے ترقیاتی منصوبوں اور ساڑھے پانچ ارب روپےکےفیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ سیکشن کی تعمیر کے منصوبے کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ آج چنیوٹ کی ترقی کے لئے خصوصی پیکیج لے کر آیا ہوں، اس پیکیج کے تحت 12 بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے،روڈ سیکٹر کے چھ ، ہیلتھ اور ایجوکیشن کے دو ، دو ، نکاسی آب اور پولیس لائنز کا منصوبہ شامل ہے۔ چنیوٹ میں 250 بیڈ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنایا جائے گا۔ چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور پولیس لائنز بھی بنائی جائیں گی۔ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج میں فراہمی و نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے دیگر منصوبے بھی شامل ہوں گے،لالیاں میں بوائز کالج اور بھوانہ میں گرلز ڈگری کالج بنانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے گی،فیصل آباد، چنیوٹ سرگودھا 67 کلومیٹر طویل سڑک 12 اب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا روڈ میگاپراجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جائے گا۔ فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کے منصوبے میں ڈسٹرکٹ پیکیج کے علاوہ چنیوٹ کاحصہ پانچ  ارب 50 کروڑ روپے میں بنے گا۔چنیوٹ پنڈی بھٹیاں روڈ کی بحالی اور تعمیر و مرمت کیلئے کاوش کر رہے ہیں۔ پنجاب میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران روزانہ ہزاروں ایکڑ اراضی واگزار کرائی جا رہی ہے،رمضان بازاروں میں 2018 کے نرخ پر اشیائے صرف فراہم کریں گے،گندم خریداری پالیسی پر عملدرآمد کرکے کاشتکار کے حقوق کا تحفظ کریں گے،جس کا جو حق بنتا ہے اسے ملنا چاہیئے۔کھیت سے منڈی تک رسائی کے پروگرام میں سب سے زیادہ چنیوٹ کی سڑکیں بن رہی ہیں۔چنیوٹ کے مسائل، ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں پر ہماری نظر ہے اور ہم ان مسائل کو ہر صورت حل کرنا چاہتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں