تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

بدھ، 14 اپریل، 2021

وزیراعظم عمران خان آج سرگودہا کا نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے لیے دورہ کریں گے

 

وزیراعظم عمران خان آج سرگودہا کا نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے لیے دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان ضلع سرگودھا پنجاب میں آج نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود ہوں گے۔

ضلع سرگودھا میں 6 مقامات پر 3 مرلہ کے کل 1,175 گھر بنائے جائیں گے۔ حکومت پنجاب اس منصوبے کے لیے زمین مہیا کرے گی اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔ تعمیراتی کام فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ بینک آف پنجاب مارٹگیج کی سہولت کا ذمہ لے گی جس کی بدولت مستحق افراد گھر کی کل قیمت آسان اقساط میں ادا کر سکیں گے۔

اس منصوبے میں گھروں کی الاٹمنٹ کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی مستحق افراد میں قرعہ اندازی کے ذریعے گھر الاٹ کرے گی۔ اس منصوبے کے لیے 33,528 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

اس منصوبے پر تعمیراتی کام نیشنل لاجسٹک سیل اور فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن مشترکہ طور پر سر انجام دیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں