تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

جمعہ، 16 اپریل، 2021

ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی عائد ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی عائد

 

ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی عائد ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی عائد

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی لگادی ہے۔ 

حکومت نے ملک بھر سوشل میڈیا پر عارضی پابندی لگادی گئی ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سائٹس چند گھنٹوں کے لئے بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ٹک ٹاک سروسز کچھ دیر کے لئے معطل کی جا رہی ہیں، اور تمام سوشل میڈیا سائٹس سہ پہر 4 بجے کے بعد دوبارہ کھولی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا سائٹس پر ایک دوسرے سے رابطے کر کے منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے، اور سوشل میڈیا سائٹس کو بند کرنے کا مقصد ملک دشمن عناصر کا نیٹ ورک توڑنا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں