تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

جمعرات، 1 اپریل، 2021

سعودی عرب نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان کر دیا

 

سعودی عرب نے مسابقتی نیشنل کرکٹ ٹیم بنانے پر نگاہیں مرکوز کرلیں اور یہ منصوبہ بھی سعودیہ کے وژن 2030 کا حصہ ہوگا۔

سعودی عرب نے ملک میں کرکٹ کو فروغ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ہمارا ہدف مسابقتی نیشنل ٹیم کی تیاری ہوگا۔ عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے ملکی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین سعودی شہزادے مشال السعود نے کہا کہ ہم اپنے وژن 2030 میں دیگر عوامل کے ساتھ نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے پاس ایشین ممالک کے 80 لاکھ کے قریب لوگ موجود ہیں، جہاں کرکٹ انتہائی مقبول ہے، جس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا شامل ہیں۔ سردست سعودیہ آئی سی سی کے 105 رکن ممالک میں ٹی 20 رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر ہے۔ ہم اسکول کی سطح پر ٹورنامنٹس منعقد کرانے کا مکمل پروگرام بھی رکھتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں