تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

جمعہ، 26 اپریل، 2019

آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کا اعلان: عمران خان کپتان اور وسیم اکرم بھی شامل

کرکٹ کی مقبول ویب سائٹ 'کرک انفو' نے ورلڈکپ 2019 سے قبل آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے سابق کپتان عمران خان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی شامل ہیں۔

کرک انفو کے 22 اسٹاف ممبرز نے ایک سروے کے بعد آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم تشکیل دی جس میں کھلاڑیوں کو اپنے کیرئیر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچز میں کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔

سلیکٹرز نے ورلڈ کپ کے لیے 39 کھلاڑیوں میں سے 11 کا انتخاب کیا اور ان میں وسیم اکرم واحد کھلاڑی تھے جو تمام سلیکٹرز کا متفقہ انتخاب تھے۔

آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم کی قیادت عمران خان کو سونپی گئی ہے اور ٹیم میں آسٹریلیا کے 4، پاکستان اور سری لنکا کے 2،2 جب کہ بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔

آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ایڈم گلکرسٹ (وکٹ کیپر)، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، ویو رچرڈ، کمار سنگاکارا، کپتان عمران خان، لانس کلوزنر، وسیم اکرم، شین وارن، متھایا مرلی دھرن اور گلین میگرا شامل ہیں۔

کمار سنگاکارا کا مقابلہ سینتھ جے سوریا، اسٹیو واہ، کپل دیو اور اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ تھا تاہم سلیکٹرز نے سنگاکارا کو آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کے لیے منتخب کیا۔

سفید کٹ میں ورلڈ کپ کھیلنے والے 2 کھلاڑی ویو رچرڈ اور عمران خان آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہیں جب کہ 9 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے صرف کلر کٹ میں ورلڈکپ کے میچز کھیلے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں