Post Top Ad

جمعہ، 26 اپریل، 2019

سرگودھا، برف کے کارخانے میں گیس کا اخراج، 35 افراد بے ہوش

ice+factory+killing
پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے بھلوال میں واقع برف کے ایک کارخانہ سے امونیا گیس کا اخراج ہوا ہے۔

سرگودھا پولیس کے مطابق برف کے مذکورہ کارخانے سے گیس کے اخراج کے باعث 35 سے زائد افراد بے ہوش ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال میں موجود ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گیس کے اخراج سے بچے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں