تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

جمعرات، 25 اپریل، 2019

سرگودھا میں 70 سالہ دولہا کو 28 سال کی نوجوان دلہن نے لوٹ لیا

سرگودھا میں 70 سالہ دولہا 28 سالہ نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی منا کر ارمان سجائے بیٹھا تھا کہ سب کچھ ہی خاک میں مل گیا ، نیند سے جاگا تو نہ دلہن تھی اور نہ ہی مال و زر ۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں 70 سال کا بابا غلام مصطفیٰ مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانے پہنچا اور درخواست دی کہ اس کی 28 سالہ نوجوان دلہن اسے لوٹ کر چلی گئی ہے ۔بابے غلام مصطفی کا کہناہے کہ بھلوال کی نوسر باز خاتون نے اس کی شادی کروائی تھی اور دلہن نشہ آور دو د ھ پلا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئی ہے اور اب پتا چلا کہ نکاح خواں بھی جعلی تھا اور گواہ بھی جعلساز تھا ۔پولیس کا کہناہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں