قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے شاداب خان کی بلڈ رپورٹس کے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بد قسمتی سے اچھی خبر نہیں ہے ، شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہو ئی ہے ۔
مختصر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہناتھا کہ امید ہے کہ شاداب خان ورلڈ کپ تک بہتر ہو جائیں گے تاہم انگلینڈ کیخلاف پانچ ون ڈے میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب بھی وقت ہے اور امید ہے کہ ساری چیزیں بہتر ہو جائیں گی ۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شاداب خان ہمارا اہم کھلاڑی ہے ۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا انتخاب کر لیاہے جس کیلئے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے اور ان میں پاس ہونے والے پلیئرز کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں انتخاب کیا گیا ہے تاہم ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سریز بھی کھیلنی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں