تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

بدھ، 10 اپریل، 2019

اکاﺅنٹس کی بندش پر آئی ایس پی آر نے فیس بک سے رابطہ کرلیا

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اکاﺅنٹس کی بندش پر آئی ایس پی آر نے فیس بک سے رابطہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے 103 اکاﺅنٹس ، پیجز اور گروپس کو بند کیا گیا ہے ۔ فیس بک نے الزام عائد کیا ہے کہ ان اکاﺅنٹس کو آئی ایس پی آر کے ساتھ تعلق کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ ہٹائے گئے فیس بک اکاﺅنٹس آئی ایس پی آر کے زیر انتظام نہیں ہیں اور ایسا کہنا افسوسناک ہے۔ فیس بک نے تسلیم کیا کہ اکاﺅنٹس کے مواد میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں تھی۔

آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ سے کہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ کشمیر پر بات کرنے والے اکاﺅنٹس بند کرتی ہے، فیس بک کا پاکستان میں دفتر نہیں ہے اس لیے وہ حالات کو سمجھنے سے قاصر ہے، فیس بک انتظامیہ بہتر روابط کیلئے پاکستان میں دفتر قائم کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں