تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

جمعرات، 21 فروری، 2019

مریض کے پیٹ سے دو کلو وزنی پتھر اور سکے برآمد

جنوبی کوریا: شمالی کوریا کے ایک شخص نے کئی برس قبل اپنی اداسی دور کرنےکے لیےالم غلم اشیا کھانی شروع کردی اور اب پیٹ کےدرد کی شکایت پر ان کےپیٹ سے ساڑھے چار پونڈ یا دو کلوگرام وزنی سکے، بوتل کے ڈھکنے اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔

ابتدائی اسکین اور ایکسرے سے معلوم ہوا کہ 54 سالہ شخص کے پیٹ میں جگہ جگہ سکّے اور بوتل کے ڈھکنے بھرے ہیں اور بہت مشقت کے بعد اس کا پیٹ صاف کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق سیئول سے کچھ دور گویانگ کے علاقے سے اس شخص کو پیٹ کے درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تو وہ درد سے تڑپ رہا تھا اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہے اور دوا کے ساتھ ساتھ اپنا ذہنی تناؤ دور کرنے کے لیے سکے اور ڈھکنے نگلتا رہا اور کبھی کبھار اس نے گول پتھر بھی کھائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں