تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

جمعرات، 21 فروری، 2019

”6 کیمرے، 2 بیٹریاں اور شاندار فیچرز“سام سنگ نے دنیا کا سب سے پہلا فولڈ ایبل فون ”گلیکسی فولڈ“ متعارف کرا دیا، قیمت کا اعلان کیا تو سب کے ہوش اڑ گئے

سام سنگ نے گلیکسی S10 سیریز متعارف کرانے کیساتھ ہی دنیا کا سب سے پہلا فولڈ ایبل سمارٹ فون ”گلیکسی فولڈ“ بھی متعارف کرا دیا ہے جس نے سمارٹ فون کی دنیا میں کھلبلی مچا دی ہے کیونکہ اس کا ہارڈوئیر اور فیچرز گلیکسی S10 سے بھی کہیں زیادہ بہتر ہے۔

سمارٹ فون خریدنا ہے یا ٹیبلٹ؟ اب آپ کو یہ سوچنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ سام سنگ کا ’گلیکسی فولڈ‘ بیک وقت سمارٹ فون بھی ہے اور ٹیبلٹ بھی، جو بند ہو تو 4.6 انچ کی سکرین سامنے ہوتی ہے اور اسے کھولا جائے تو 7.3 انچ کی سکرین والا ٹیبلٹ بن جاتا ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ سام سنگ کے مطابق ’گلیکسی فولڈ‘ کو کھولنے پر اس کی سکرین کی موٹائی عام سمارٹ فونز سے بھی 50 فیصد کم ہے۔

گلیکسی فولڈ کے نچلی جانب بالکل درمیان میں یو ایس بی سی پورٹ ہے جبکہ بائیں جانب سپیکر ہے۔ آواز کم، زیادہ کرنے والے بٹن اور فنگرپرنٹ سکینر ڈیوائس کے دائیں جانب ہیں تاکہ اسے بند کر کے استعمال کریں یا کھول کر، دونوں صورتوں میں ڈیوائس کو لاک اور ان لاک کرنا آسان ہو۔

گلیکسی فولڈ بالکل ایک کتاب کی طرح کھلتا اور بند ہوتا ہے جبکہ اس میں کل 6 کیمرے لگائے گئے ہیں۔ تین کیمرے فون کی پچھلی جانب نصب کئے گئے ہیں جبکہ دو کیمرے فون کو کھولنے پر سامنے آتے ہیں اور ایک کیمرہ ”کور“ پر لگایا گیا ہے یعنی اسے فون کی طرح استعمال کریں یا ٹیبلٹ کی طرح، کسی بھی صورت میں کیمرہ استعمال کرنا ہرگز مشکل نہیں ہے۔

کور کیمرہ 10 میگا پکسل کا ہے جبکہ پچھلی جانب لگائے گئے تین کیمروں میں 16 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل، 12 میگاپکسل کا ڈوئل اپرچر وائیڈ اینگل کیمرہ اور 12 میگاپکسل کا ہی ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے جبکہ فرنٹ سائیڈ پر 10 میگاپکسل اور 8 میگاپکسل کے 2 کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ اس نئی طرز کے فون کیلئے سافٹ وئیر میں بھی کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ایپلی کیشن استعمال کرنے کے دوران ہی فون کھولنے کی صورت میں بغیر کسی تاخیر اور مشکل کے تمام چیزیں فوری طور پر بڑی سکرین پر آ جاتی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیبلٹ کے طور پر استعمال کرنے کی صورت میں ایک ہی وقت میں تین ایپلی کیشنز استعمال کی جا سکتی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں