تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

منگل، 8 جنوری، 2019

جاپان میں گھوڑوں کی انتہائی سست رفتار انوکھی ریس


ٹوکیو: گھوڑوں کی ریس میں عموماً ان کی تیز رفتاری کو دیکھا جاتا ہے لیکن جاپان میں ایک ریس ایسی بھی ہے جس میں گھوڑوں کو غیر معمولی طور پر سست کیا جاتا ہے اور اس کے لیے ان پر وزن ڈالا جاتا ہے۔

بانیئے نامی یہ عجیب گھڑ دوڑ ایک عرصے سے جاری ہے اور آج بھی جاپان کے علاقے ’ہوکائیڈو‘ میں بہت اہتمام سے منعقد ہوتی ہے۔ اس میں استعمال ہونے والے گھوڑے کسانوں کی مدد کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور ریس میں انہیں 500 سے 1200 کلوگرام تک وزن ایک سلیج کے ذریعے گھسیٹنا ہوتا ہے۔ اپنی جسامت کے لحاظ سے گھوڑوں کو وزن کھینچنے کی صلاحیت کی بنا پر منتخب کیا جاتا ہے۔

بانیئے ریس میں کسی گھوڑے کو وزنی سلیج کھینچ کر دو چکر لگانے ہوتے ہیں۔ یہ ایک سخت مقابلہ ہوتا ہے جس میں کئی مرتبہ گھوڑوں کو روک کر آرام کرایا جاتا ہے۔ سوار کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ گھوڑے کو تیز دوڑا کر اس کی توانائی ضائع ہونے سے بچائے۔ ریس کے راستے پر بنی رکاوٹوں پر گھوڑوں کو روکا جاتا ہے اور انہیں سانس لینے کی مہلت دی جاتی ہے۔ جو گھوڑا وزن اٹھا کر دو چکر مکمل کرلے وہ ریس کا فاتح ٹھہرتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں