27 جنوری کو میانوالی میں حکمراں جماعت عظیم الشان جلسے کا انعقاد کرے گی، جلسے سے پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کیا جائے گا: مشیر وزیراعظم نعیم الحق |
میانوالی (ٹانگووالی۔ 20 دسمبر2018ء) تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد پہلے جلسے کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کردیا، مشیر وزیراعظم نعیم الحق کا کہنا ہے کہ27 جنوری کو میانوالی میں حکمراں جماعت عظیم الشان جلسے کا انعقاد کرے گی، جلسے سے پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں حکومت بنا لی تھی۔
یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آئی۔ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی سرگرمیاں بہت حد تک ختم کرتے ہوئے اپنی تمام تر توجہ حکومتی امور پر مرکوز رکھی۔ تاہم اب حکومت کے قیام کے کئی ماہ بعد حکمران جماعت تحریک انصاف کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں