سرگودھا (ٹانگووالی اخبارتازہ ترین۔ 30 دسمبر2018ء) آج اتوار کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام اہم گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ اجتماعات میں شرکت کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جائیگا ۔
اس ضمن میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں