سرگودھا ۔ (ٹانگووالی۔ 26 دسمبر2018ء) سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں سٹی سکین مشین کئی مہینوں سے خراب ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو دشواری کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پچھلے دور حکومت میں سرگودھا کے شہریوں کی سہولت کیلئے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں سٹی سکین مشین لگائی گئی تھی جو ہسپتال انتظامیہ کی غیر متوجہ اور غفلت کی وجہ سے چند ماہ بعد خراب ہو گئی جس سے مریضوں خاص طور پر ہیڈ انجری اور متعلقہ دیگر امراض سے متاثرہ افراد کو دشواری کا سامنا ہے۔
ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال واحد ڈویژنل ہسپتال ہے جہاں سرگودھا، میانوالی،خوشاب، ٹانگووالی اور گردو نواح کے قصبوں اور دیہاتوں کے لوگ یہاں علاج معالجہ کے لئے آتے ہیں لیکن سٹی سکین مشین کے خراب ہونے کی وجہ سے عوام کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پڑتے ہیں۔ا س حوالے سے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر غلام شبیر طاہر نے اے پی پی کو بتایاکہ سٹی سکین مشین کو دوبارہ فنکشنل بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے اسی سلسلہ میں جلدہی ایڈ مسٹریٹو کمیٹی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جس میں سٹی سکین کی مرمت کے لئے کنٹریکٹ دینے کے حوالے سے ایجنڈا زیر غور آئے گا ۔انہوں نے بتایا کہ فی الحال ہیڈ انجری سے متاثرہ مریضوں کو نجی ہسپتال میں ریفر کیا جا رہاہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں