پاکستان نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔
جمعے کو سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 274 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ رنز بنائے اور مین آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے۔ وہ 16 چوکوں کی مدد سے 103 گیندوں پر شاندار سنچری سکور کرنے کے بعد وکٹ کیپر ڈی کوک کو کیچ دے بیٹھے جبکہ امام الحق نے 70 رنز بنائے، دونوں نورٹجی کا شکار بنے۔
ڈیبیو کرنے والے دانش عزیز صرف تین رنز ہی بنا سکے، نورٹجی کی بال پر وکٹ کیپر ڈی کوک نے ان کا کیچ لیا۔ آصف علی بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف دو کے انفرادی سکور پر نورٹجی کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار اننگز کھیلی، وہ 104 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 17 چوکے شامل تھے۔ دانش عزیز کا ڈیبیو مایوس کن رہا وہ صرف 3 رنز بناکر اینرک کا شکار بنے جب کہ آصف علی بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
وکٹ کیپبر بیٹسمین محمد رضوان اور شاداب خان 53 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو میچ میں واپس لائے، رضوان 40 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان 33 رنز پر آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اینرک نورکیا نے 4 ، کگیسو ربادا اور اینڈیلے فیفلکوایو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.
اس سے قبل میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین شاہ آفریدی نے دونوں کھلاڑیوں کو جلد ہی پویلین واپس بھیج دیا۔ مارکرم 19 اور ڈی کاک 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باؤما اور ہینرک کلاسن صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ ڈیوڈ ملر اور راسی وینڈر ڈیوسن نے پانچویں وکٹ کے لیے 116 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور بورڈ مستحکم کیا۔ ڈیوڈ ملر نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد حارث رؤف کا شکار بنے تاہم راسی وینڈر ڈیوسن نے ذمہ داری اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے کیریئر میں اپنی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور 123 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں