قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر دورہ انگلینڈ کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہو گی۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عالمی کرکٹ کے اس سب سے بڑے میلے کے دباواور چیلنج کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو بیگمات اور بچوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی، وہیں بورڈ نے کرکٹرز کو سوشل میڈیا کے استعمال کرنے پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے ہم نے کھلاڑیوں کو کسی قسم کا پابند تو نہیں کیا، البتہ انہیں بتا دیا گیا ہے کہ آپ کوئی ایسی پوسٹ سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر نہیں کریں گے جس میں پی سی بی یا کسی اور بورڈ سے متعلق بات تنازع کی شکل اختیار کرئے۔
جمعہ، 26 اپریل، 2019
Home
کھیل
”ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں پر یہ پابندی نہیں ہو گی “پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
”ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں پر یہ پابندی نہیں ہو گی “پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
مصنف کے بارے میں
یہ پوسٹ متعلقہ ایڈمن سے تصدیق ہونے کے بعد ہی شائع کی گئی ہے اگر آپکو اس میں کوئی غلطی نظر آتی ہے تو ہمیں فوراََ اس سے مطلع کریں۔ انشاءاللہ ہماری ٹیم اس کو جلد ہی ٹھیک کر دے گی۔ شکریہ!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں