بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں فائیو جی انٹرنیٹ رواں سال متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے اور برطانیہ میں موبائل فون آپریٹرز نے اس حوالے سے بولی کے ذریعے کھربوں روپے کی ادائیگی بھی کر دی ہے تاکہ سب سے پہلے اپنے صارفین کو 5جی کی سہولت دے سکیں تاہم چین میں ایک فائیو جی ریلوے سٹیشن قائم کرکے پہلے ہی مسافروں کو یہ جدید ترین سروس فراہم کی جا چکی ہے اور اب وہاں 5جی ٹیکنالوجی سے لیس ایک سمارٹ ہائی وے بھی قائم کی جا رہی ہے۔ یہ ہائی وے چین کے وسطی صوبہ ہیبی میںقائم کی جائے گی۔
چائنا ٹیلی کمیونی کیشن اور ایکسپریس آپریٹرز اتھارٹی کے مطابق ہیبی کے ہائی ویز پر سمارٹ ٹول 5 جی سٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر اس نظام کا تجرباتی مطالعہ کیا جائے گا۔ شاہراہوں پر5 جی وائرلیس ٹیکنالوجی یا سمارٹ نیٹ ورک کی تنصیب سے خود کار ڈرائیونگ کے تجربات بھی آسان ہوجائیں گے اور رئیل ٹائم ٹریفک انفارمیشن کا حصول اور ڈیٹا تک رسائی بھی ممکن ہوپائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ چائنا موبائل نے صوبائی دارالحکومت ووہان میں 31 فائیو جی سٹیشنز قائم کردیئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں