سرگودھا شہر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی میں عملہ انکروچمنٹ کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے دوکانداروں کو احتجاج پر اکسانے اور کار سرکار میں مزاحمت پر اردو بازار کے تاجر اور اس کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن سرگودھا کا عملہ انکروچمنٹ انچارج راشد محمود کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف اندرون شہر بازاروں میں کاروائی کرتے ہوئے بانس وغیرہ اتروانے کے ساتھ فٹ پاتھ خالی کروا رہے تھے کہ اردو بازار میں کپڑے کے تاجر ساجد الہی اور اس کے ملازمین عملہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے گاڑی گلوچ کی اور تاجروں کو دوکانیں بند کر کے احتجاج پر اکسایا اس طرح کار سرکار میں مزاحمت کا ارتکاب کیا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے کارپوریشن کی انکروچمنٹ برانچ کے انچارج راشد محمود کی مدعیت میں تاجر ساجد الہی اور اس کے ملازمین کے خلاف زیر دفعہ 341/186 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں