تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

منگل، 1 جنوری، 2019

آسٹریلیا میں اژدہے نے مینڈکوں کو خود پر سوارکرکے انہیں بچالیا


ملبورن: آسٹریلیا میں رات کے دوسرے پہر ایک کسان نے عجیب منظر دیکھا کہ ایک اژدہا کئی مینڈکوں (ٹوڈز) کو سوار کراکے انہیں کسی محفوظ جگہ لے جارہا ہے۔

خیال ہے کہ اس علاقے میں آنے والے شدید سیلاب سے ان مینڈکوں کے گھروں (کھو) میں پانی بھر گیا تھا اور انہوں نے وہاں سے نکلنے کےلیے اژدہے کی خدمات حاصل کی تھیں۔ کسان پال موک کے مطابق اس کے کھیت میں ہزاروں مینڈک پائے جاتے ہیں۔


پال کے مطابق یہ اژدہا اس کا دیکھا بھالا ہے اوراس سے قبل ایک چھوٹے کینگرو کو سالم نگل چکا ہے۔ کسان نے دیکھا کہ رات کے ڈیڑھ بجے بارش کے پانی کی وجہ سے ہزاروں مینڈک محفوظ اونچے مقامات کی تلاش میں تھے کہ اس نےاژدہے کی پیٹھ پرمزے سے بیٹھے کئی کین مینڈک دیکھے اوراژدہا ان کے لیے ٹرانسپورٹ کا کام کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا۔ واضح رہے کہ برسات کا یہ موسم مینڈکوں کے ملاپ اورنسل خیزی کا دور بھی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں