Post Top Ad

اتوار، 12 مارچ، 2017

سکنہ ٹانگووالی کے گردونواح میں سرچ آپریشن، متعدد افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر گزشتہ روز ایس ڈی پی اوصدر، ڈی ایس پی ملک غلام عباس کی سربراہی میں اور ایس ایچ او صدر، ایلیٹ فورس نے ملکر موضع ٹانگووالی کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔
دوران سرچ آپریشن عبدرالرحمن سکنہ ٹانگووالی سے شراب 500 بوتل، سرفراز، ریاض احمد، محمد ریاض سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا، جبکہ خالد محمود سکنہ نواب کالونی اور غلام حُسین سکنہ ٹانگووالی کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کی خاف ورزی پر الگ الگ مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔
اسی طرح دوران سرچ آپریشن دوریکارڈ اور ایک عدالتی مفرور کو بھی زیر حراست لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرگوھا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اس خبر کا حوالہ: اُردو پوائنٹ، سرگودھا پولیس

17191254_1018200764947418_1361807838921081682_n

17264298_1018200588280769_3547395913891884990_n
سکنہ ٹانگووالی کے گردونواح میں سرچ آپریشن، متعدد افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں