تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

فیصل ویلفیئر ٹرسٹ

فیصل ویلفیئر ٹرسٹ تنظیم کا باقاعدہ آغاز 20 اگست 2015ء کو ہوا۔ گو کہ مُشاورتی عمل تنظیم کے آغاز سے ایک ہفتہ پہلے سے جاری رہا۔ لیکن اشتہار، کارڈز اور رسیدوں کی باقاعدہ چھپائی کے بعد پہلی پرچی 20 اگست کو ہی کٹی۔ ممبران جو کہ اس ٹرسٹ کے آغاز میں شامل ہوئے۔ اُنکی تعداد 20 تھی۔ یہ ممبران انتظامی رُکن تھے جہنوں نے اس ٹرسٹ کو چلایا، اور انکی زمہ داری صرف پیسوں کی ادائیگی تک نہ تھی بلکہ تنظیم کے تمام مسائل کو ساتھ لے کر بھی چلنا تھا۔ اور مصرف کا فیصلہ بھی انہی کے سُپرد تھا۔

فیصل ویلفیئر ٹرسٹ، چک نمبر 17 جنوبی ٹانگووالی 

نوٹ:- فیصل ویلفیئر ٹرسٹ ٹانگووالی تنظیم میں شامل ہونے کیلئے آپکو تنظیم میں اپنی رجسٹریشن کروانا لازم ہے۔ آن لائن ممبر شپ حاصل کرنے کیلئے نیچے دیئے گئے رجسٹریشن کے بٹن پر کلک کریں۔ اور اگر آپ ماہانہ میٹنگ یا تنظیم کی کارگردگی دیکھنا چاہتے ہیں تو ذیل میں دی گئی ماہانہ میٹنگ ریکارڈ کی آپشن پر کلک کریں۔

میٹنگ ریکارڈ چک کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
رجسٹریشن کیلئے یہاں پر کلک کریں

حاجی محمد اقبال صاحب مُنتظمِ اعلی تھے۔ جن کے پاس ریونیو کا سارا ریکارڈ موجود تھا اور ہے۔ بعدازاں حافظ خُرم شہزاد اور محمد انعام المعروف صدا حُسین نے اس تنظیم کو صیح معنوں میں فعال کیا۔ حالانکہ یہ دونوں عزیز ابتدائی طور پر تنظیم کے باقاعدہ مُنتظم نہیں تھے۔ لیکن تنظیم کے آغاز کے بعد صیح معنوں میں کام انہوں نے ہی کیا۔ یہ اُن کی انسانی دوستی اور باہمی تعاون کی قوّی دلیل ہے۔ اللہ تعالی اِن عزیزان رُکن کو اس نیک عمل میں مدد کرنے کا اجر عطا فرمائے۔
ہماری تنظیم کی مکمل کمپوزنگ اور کمپیوٹر ریکارڈ کا کام ہمارے بہت پیارے عزیز فضل حیدر کرتے ہیں۔ اور وہ اِس کو بڑی خوش اصلوبی اور سعادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ اللہ پاک انکی اس محنت کو قبول فرمائے۔ آمین


بلاشبہ یہ اس تنظیم کے سب سے فعال اور جاندار رُکن ہیں۔ اللہ تعالی تمام دوستوں اور معاونین کی شرکت اور دلچسپی منظور فرمائے۔ آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں