Post Top Ad

جمعرات، 6 مئی، 2021

'ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا'

 

E0qVk9SXIAkyhVX

پاکستان کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے بتایا ہے کہ معروف ای کامرس کمپنی ایمازون پاکستان کو سیلر لسٹ میں ڈالنے پر رضامند ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا ایمیزون سے رابطہ گزشتہ سال سے جاری تھا۔ اب پاکستانی ایس ایم ای کمپنیز، یوتھ اور خواتین سرمایہ کاروں کے لیے اچھاموقع ہے روزگار کمانے کا۔


شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے 10 سال سے نا ہو سکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے، اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہو گیا ہے۔

شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں