تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

پیر، 12 اپریل، 2021

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے آڈیو ویڈیو کال سروس متعارف کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین ڈیسک ٹاپ پر آڈیو ویڈیو کال کرسکیں گے۔واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ اب تمام صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ پر بھی واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال دستیاب ہے۔صارفین کو واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے متعلق نئے فیچر سے آگاہ کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں