تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

منگل، 11 جون، 2019

ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار


برطانوی پولیس نے لندن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے صبح سویرے الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

برطانوی پولیس نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی جب کہ اس وقت ان کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی لندن میں ان کے گھر پر چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا۔
الطاف حسین کو 2016 میں نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے تفصیلات برطانیہ کو فراہم کی تھیں اور لندن پولیس اپنے قانون کے مطابق الطاف حسین سے تحقیقات کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں