ناقص منصوبہ بندی اورصفائی کی ابتری فرائزک سائنس ایجنسی کی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہونے لگی جس پر وزارت داخلہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو عملدرآمد کا ٹاسک سونپ دیا،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے جائزہ رپورٹ کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں 2016میں قائم ہونیوالی فرانزک سائنس ایجنسی جدید مشینری و آلات سے مزئین اور ماہرین کی نگرانی میں کام کر رہی ہے مگر دیگر ڈویژنوں کے برعکس اسکی عمارت کے اندر اور اطراف سینی ٹیشن کے حوالے سے کسی قسم کی حکمت عملی نہیں اپنائی گئی ، بالخصوص نکاسی آب کیلئے مناسب اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے نئی عمارت کو نقصان پہنچنا شروع ہو چکا ہے جبکہ آلودگی افسران و عملے کی کارکردگی پر اثر انداز ہونے لگی ہے ،جس پر وزارت داخلہ نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لے کر بلڈنگ سٹرکچر اور سینیٹیشن کے نقائص دور کر کے عملدرآمدکی رپورٹ ارسال کی جائے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمارت کی تعمیرمیں مبینہ ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات تکمیل کے چند روز بعد سامنے آنے پر اعلی سطح کی چھان بین شروع کی گئی، فرانزک سائنس ایجنسی سرگودھا حکام کی بار بار نشاندہی کے باوجود متعلقہ اداروں نے خاموشی اختیار کر لی اور مگر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
اتوار، 14 اپریل، 2019
Home
خبریں
سرگودہا
سرگودھا:ناقص منصوبہ بندی اورصفائی کی ابتری فرائزک سائنس ایجنسی کی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہونے لگی
سرگودھا:ناقص منصوبہ بندی اورصفائی کی ابتری فرائزک سائنس ایجنسی کی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہونے لگی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
مصنف کے بارے میں
یہ پوسٹ متعلقہ ایڈمن سے تصدیق ہونے کے بعد ہی شائع کی گئی ہے اگر آپکو اس میں کوئی غلطی نظر آتی ہے تو ہمیں فوراََ اس سے مطلع کریں۔ انشاءاللہ ہماری ٹیم اس کو جلد ہی ٹھیک کر دے گی۔ شکریہ!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں