پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی، باپ کی رپورٹ پر خاوند کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا |
سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ قائد آباد کے گائوں چوھا میں شوہر نے غیرت کے نام پر 28سالہ بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جو بری طرح جل کر دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے باپ کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف آگ لگا کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قصبہ قائد آباد کے گاؤں چوھا میں 72 سالہ عادل علی کی بیٹی 25 سالہ نایاب بی بی کی شادی تین سال قبل اپنے 42 سالہ کزن محمد اکمل ظفر سے ہوئی جس کو میری کے کردار پر شک تھا جس پر گھریلو جھگڑے ہوتے رہے تاہم گزشتہ رات مبینہ طور پر غیرت کے نام پر 45 سالہ محمد اکمل ظفر نے اپنی 28سالہ بیوی نایاب پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جو بری طرح جھلس کر جانبحق ہو گئی۔
پولیس نے مقتولہ نایاب بی بی کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور تھانہ قائدآبا میں 28 سالہ مقتولہ نایاب کیوالد 72سالہ عادل علی نے زیر دفعہ 302/311 تو پ مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزم اکمل ظفر نے میری بیٹی نایاب کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں