تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

اتوار، 3 فروری، 2019

ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی کی ناجائزاسلحہ رکھنے والو ں کے خلاف بڑی کارروائی


سرگودہا:تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی انسپکٹر قیصر عباس کی نگرانی میں سب انسپکٹر اسد اویس، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد منور پر مشتمل ٹیم نے تھانہ سٹی بھلوال کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محمد صغیر سکنہ رداھن سے کلاشنکوف ، اصغر علی سکنہ کوٹ راجہ سے کلاشنکوف، صداقت علی سکنہ نورحیات کالونی سے پسٹل30بور،انور سکنہ کوٹ مومن سے پسٹل30بور،اکرم علی سکنہ نورحیات کالونی سے پسٹل30بور،افغان علی سکنہ ظہور حیات کالونی سے پسٹل30بور اور ذوالقرنین سکنہ نور حیات کالونی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ ڈی پی او سرگودہا نے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی اورانکی ٹیم کو ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف اچھی کارروائی پر شاباش دی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں