تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

اتوار، 27 جنوری، 2019

سرگودھا ،بھائی کے ہاتھوں قتل نوجوان سپردخاک ،پولیس نے مقتول کی بیوی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا

سرگودھا میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والا نوجوان سپردخاک کر دیا گیاپولیس نے مقتول کی بیوی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ 11 ایم ایل میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائیوں میں جھگڑا تھا اچانک آمنے سامنے آنے پر توں تکرار میں محمد رضوان نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی مجاہد علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور مقتول کی اہلیہ فرحت جبین کی رپورٹ پر دیور محمد رضوان کیخلاف مقدمہ قتل درج کرلیا ،مقتول کو سپردخاک کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر کا حوالہ: اُردو پوائنٹ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں