چین کے 9 سالہ چینی آئس بوائے کی ایک تصویر نے اس کی زندگی بدل دی۔ گزشتہ سال جنوری میں چین کے صوبہ یننان کے دور دراز علاقے زنچی کا کمسن طالب علم تقریباً ساڑھے 4 کلومیٹر فاصلہ طے کرکے امتحان دینے سکول پہنچا تو اس کے سر پر بالوں کے بجائے برف تھی۔
اس کی استاد نے اس کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جس کے بعد وانگ فومین کو آئس بوائے کا خطاب ملا۔ تصویر کے وائرل ہونے کے بعد جہاں وانگ فومین کے کئی انٹرویوز اور دعوتیں ہوئیں وہیں اسے ہزاروں کی تعداد میں تحائف اور امداد بھی ملی۔ لیکن اب لوگوں کی مدد کے بعد وانگ فومین کی زندگی بدل چکی ہے، وہ ایک دو منزلہ محفوظ گھر میں رہتا ہے اور اس کا سکول صرف 10 منٹ کے فاصلے پر ہے۔
وانگ فومین کا کہنا ہے کہ حالات اگرچہ تبدیل ہو چکے ہیں لیکن وہ اب بھی پولیس افسر بننے کے اپنے خواب پر قائم ہے تاکہ وہ برے لوگوں کو پکڑ سکے ۔وانگ کو ملنے والے فنڈز نے نہ صرف اس کی اپنی بلکہ اس کے سکول کی بھی حالت بہتر کر دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں